Quantcast
Channel: Blogger4zero
Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

کیا آپ کی فٹنس کی وجہ بیوی ہے؟“وقار یونس نے شعیب ملک سے سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ ثانیہ مرزا بھی شرما جائیں گی ،جواب سنا تو موقع پر موجود رمیض راجہ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

$
0
0

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی شادی کو سات سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور دونوں ہنسی خوشی محبت کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ،دونوں میاں بیوی میں سے جب بھی کوئی اپنے جیون ساتھی کے بارے میں میڈ یا پر آکر بات کرتا ہے تولوگ ان کی باتوں میں خوب دلچسپی لیتے ہیں ۔ایسے ہی متحدہ عرب امارات سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد رمیض راجہ اور وقار یونس نے شعیب ملک کا انٹر ویو لیتے ہوئے ان کی بیگم کا تذکرہ چھیڑا تو حاضرین بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ہوا کچھ یوں کہ انٹر ویو کے دوران وقار یونس نے شعیب ملک سے سوال کیا ”کیا آپ کی فٹنس کی وجہ بیوی ہے“اس پر زور دار قہقہ لگاتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وہ تو پھر ان فٹ ہونے کی وجہ ہے ۔شعیب ملک کا جواب سن کر وقار یونس اور رمیض راجہ بھی بے اختیار ہنس پڑے ۔اس کے بعد بات کا رخ تبدیل کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کسی حد تک فٹنس کی وجہ بیوی بھی ہے کیونکہ ان کے ڈر کی وجہ سے تگڑا رہنا پڑتا ہے ۔اس موقع پر رمیض راجہ نے سوال کیا کہ آپ اپنی بیوی سے کتنا ڈرتے ہیں ،اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں اپنی بیوی سے اتنا ہی ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں ۔
یڈیو دیکھیں

The post کیا آپ کی فٹنس کی وجہ بیوی ہے؟“وقار یونس نے شعیب ملک سے سوال کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ ثانیہ مرزا بھی شرما جائیں گی ،جواب سنا تو موقع پر موجود رمیض راجہ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے appeared first on Blogger4Zero.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

Trending Articles