Quantcast
Channel: Blogger4zero
Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

کپتان سرفراز احمد کو سالانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی تنخواہیں جان کر آپ کو پی سی بی پر غصہ آجائے گا

$
0
0

لاہور(Blogger4zero.com) کرکٹرز کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے معاوضے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی حد تک تو یہ بات بہت درست ہے لیکن اگر آپ کو پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہیں معلوم ہو جائیں تو آپ کو پی سی بی پر غصہ آ جائے گا کیونکہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کے پاسنگ بھی نہیں ہیں۔ کرکٹ کی ویب سائٹ ESPNcricinfoکے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جن کے کرکٹرز کی تنخواہیں دنیا میں سب سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ دنیا کے مہنگے ترین کرکٹر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 14لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً14کروڑ 70لاکھ روپے) ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سالانہ آمدنی صرف 3لاکھ ڈالر(تقریباً3کروڑ روپے ) ہے اوراتنی بھی اس لیے ہے کہ انہوں نے سٹیون سمتھ سے کہیں زیادہ میچ کھیلے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے کوچ مکی آرتھر کی آمدنی پاکستان کے چوٹی کے کرکٹرز سے تین گنا زیادہ ہے۔ بھارت میں بھی ان کے کوچ روی شاستری کی آمدنی 11لاکھ 70ہزار ڈالر(تقریباً11کروڑ 70لاکھ روپے) ہے جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے زیادہ ہے۔ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ آمدنی انگلینڈ کے جو روٹ کی ہے جنہوں نے ایک سال میں 13لاکھ 80ہزار ڈالر(تقریباً 13کروڑ 80لاکھ روپے) کمائے۔ تیسرے نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جن کی سالانہ آمدنی 10لاکھ ڈالر (تقریباً10کروڑ روپے) ہے۔

The post کپتان سرفراز احمد کو سالانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی تنخواہیں جان کر آپ کو پی سی بی پر غصہ آجائے گا appeared first on Blogger4Zero.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

Trending Articles