Quantcast
Channel: Blogger4zero
Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے میرے کان میں کہا کہ کھانے کے بعد مجھے کمرے میں ملو

$
0
0

ممبئی آج کل مغربی میڈیا میں مشہور فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کے شرمناک کارناموں کا خوب چرچاہے، لیکن ادھر بالی وڈ میں ایک دیسی ہاروی کا بھی انکشاف ہو گیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ، ایسے منحوس ہاروی ہر جگہ پائے جاتے ہیں، بس فرق یہ ہے کہ بالی وڈ کے دیسی ہاروی، اور اس جیسے دیگر شکاریوں کے بارے میں بات کوئی نہیں کرتا۔ بالی وڈ فلمسٹار تسکا چوپڑا کو اس ضمن میں پہلا پتھر کہا جا سکتا ہے، جنہوں نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران اس راز سے پردہ اٹھا دیاجس کے متعلق سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی یہ راز ہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تسکا کا کہنا تھا کہ ان کے کیرئیر کے شروع میں انہیں ایک مشہور ڈائریکٹر نے فلم کی پیشکش کی۔ وہ اس ڈائریکٹر کو مختصراً RP کہتی ہیں، جس کی شہرت بہت خراب تھی اور کئی لوگوں نے اس کے متعلق پہلے سے خبردار بھی کیا تھا۔ بہرحال، اس ڈائریکٹر کے متعلق انہوں نے بتایا”مجھے چنائی کے ایک ڈائریکٹر نے اپنے ساتھ لوکیشن دیکھنے جانے کے لئے کہا۔ آﺅٹ ڈور شوٹ کے تیسرے دن ہم نے ایک قابل اعتراض سین فلمایا جس کے بعد ڈائریکٹر نے میرے کان میں کہا ’کھانے کے بعد میرے کمرے میں ملتے ہیں، ہم سکرپٹ کے متعلق بات کریں گے۔‘ میں جب اس کے کمرے میں گئی تو وہ باریک سی لنگی باندھے بیڈ پر نیم دراز تھا۔میں فرارکے بہانے ڈھونڈنے لگی اور کریو کے دوستوں سے کہا کہ وہ کمرے میںکالیںکرنا شروع کر دیں۔ جب میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی تو دوستوں نے اس پر خوب قہقہے لگائے، لیکن جب میرے ساتھ یہ ہوا تو یہ بالکل بھی مزاح نہیں تھا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جنسی حراسیت کس قدر عام پائی جاتی ہے۔ “

The post فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے میرے کان میں کہا کہ کھانے کے بعد مجھے کمرے میں ملو appeared first on Blogger4Zero.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

Trending Articles