Quantcast
Channel: Blogger4zero
Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کب شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

$
0
0

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم سیریز بچانے کیلئے آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم مسلسل تیسری حاصل کر کے سیریز فتح کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی

گزشتہ دو میچوں کی طرح آج کا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہو گا ۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو میچوں میں ناکامی کے باعث احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو موقع دینے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم کی جگہ بھی کوئی اور کھلاڑی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز میں اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کر کے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فتح حاصل کر رکھی ہے اور اگر آج کے میچ میں بھی جیت مقدر بنی تو ناقابل شکست برتری حاصل ہو جائے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

source

The post پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کب شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے appeared first on Blogger4Zero.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

Trending Articles