Quantcast
Channel: Blogger4zero
Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

پہلے شوبز سے کنارہ کشی اور اب پانچویں شادی؟ اداکارہ نور نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

$
0
0

کراچی معروف اداکار ہ نور بخاری نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد پانچویں شادی سے متعلق بھی اہم انکشاف کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور نے کہا کہ ولی حامد سے طلاق کے بعد اب ان کا پانچویں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں سوچا ہے اور ہی سوچنا چاہتی ہوں۔

قبل ازیں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے ہدایت دیدی ہے اب فلم، ڈرامہ وغیرہ میں اداکاری نہیں کروں گی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ اگر کسی پروگرام کی میزبانی کی بھی تو وہ دوپٹے کیساتھ ہو گی اور ایسے پروگرام کروں گی جن میں دین اور مذہب کی باتیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نو ر بخاری نے 2013ءمیں ولی حامد سے شادی کی تھی لیکن اس کا انجام افسوسناک رہا اور نور نے ولی حامد سے خلع لے لی۔ ولی حامد نور سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے مگر اداکارہ ان کیساتھ مزید تعلق قائم نہیں رکھنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں نے عدالت کے ذریعے خلع لے کر علیحدگی اختیار کی۔

The post پہلے شوبز سے کنارہ کشی اور اب پانچویں شادی؟ اداکارہ نور نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا appeared first on Blogger4Zero.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 7137

Trending Articles